میڈرڈ: ہسپانوی پولیس اور کسٹم حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ڈالرز کی منشیات برآمد کر لیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے کینری جزیرے کے قریب بیس میٹر لمبی کشتی سے دو اعشاریہ نو ٹن منشیات برآمد کر لی جس کی مالیت پانچ کروڑ انتیس لاکھ ڈالرز سے زائد بنتی ہے۔
ملزمان نے منشیات کشتی کے فیول ٹینک میں چھپا رکھی تھی، حکام نے کشتی کو قبضے میں لے کر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
