اسلام آباد: اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس جاری ہے جس میں کورونا پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ دوسری جانب کورونا کی صورت حال دن بدن خراب ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ لاہور کےمزید 27 اور فیصل آباد کے انیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ادھر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکام نے ایکشن لے لیا، ماسک نہ پہننے پر لاہور میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا، اسلام پورہ، کریم پارک اور شاد باغ سے 30 افراد گرفتار، بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی۔واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے مسلسل ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 4 ہزار 767 افراد مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟