کورونا سے مزید 11افراد جاں بحق، ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 870 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں مزید 11 افراد انتقال کر گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 870 تک پہنچ گئی۔
کورونا کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 280ہو گئی ۔پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چھ چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این اسی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 25ہزار 870ہے مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 65ہزار 47ہو گئی۔ 663نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12لاکھ 10ہزار 897 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 37ہزار 974، سندھ میں 4لاکھ 65ہزار 819، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار 886، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 469 اور بلوچستان میں 33ہزار 128 کیسز ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 34ہزار 402اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 369افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں