لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے لاہور میں ماسک نہ پہننے پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقوں اسلام پورہ، کریم پارک اور شاد باغ سے 30 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ حکومت پنجاب نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز دیکھتے ہوئے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے مسلسل ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 4 ہزار 767 افراد مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری