کابل : ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ کسی سے انتقام لینے کا ارادہ نہیں، اقتدار پرامن طریقے سے منتقل کیا جائے گا، سب کودعوت دیتے ہیں، آئیں مل کر افغانستان کی خدمت کریں۔ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم افغان اور دیگر لوگوں کیلئےعام معافی کا اعلان کر چکے ہیں، ان کوخوش آمدید کہیں گے جو بد عنوان کابل انتظامیہ کیخلاف ہیں، جنہوں نے دخل اندازوں کی مدد کی، ان کیلئے بھی دروازے کھلے ہیں۔دوسری جانب عالمی برادری افغانستان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر تشویش کا شکار ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے طالبان کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر سے اہم ملاقات کی اور ان سے تشدد ختم کر کے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ طالبان اپنے زیر قبضہ علاقوں میں آباد شہریوں پر سخت پابندیاں نافذ کر رہے ہیں اور افغان خواتین کے حقوق محدود کر دیئے ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا