کابل: نئی افغان حکومت نے کابل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کرتے ہوئے 12 گھنٹے کیلئے کھول دیا۔افغان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا، رات کو پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان،تاجکستان،ازبکستان ودیگرممالک سےکابل کیلئےپروازیں بحال کرنےکی درخواست کی ہے۔نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ اب محفوظ ہے، ایئرپورٹ پربحالی کا کام تقریباً مکمل کرلیا، اسٹاف بھی ڈیوٹی پر واپس آچکا ہے، کابل ایئرپورٹ سے ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ پہلے ہی جاری تھا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد