چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، اس سے قبل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں