سابق چیئرمین/ وائس چیئرمین ضلع کونسل میرپور آزاد کشمیر چوہدری محمد سرور مرحوم کے صاحبزادے چوہدری ظہور سرور تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور کی ابھرتی ہوئی سیاسی اور سماجی نوجوان قیادت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
چوہدری ظہور سرور آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے علاقے ہی میں حاصل کی۔ اسکے بعد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں آکر آباد ہوئے۔ آجکل ڈڈیال اور برمنگھم میں عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چوہدری ظہور سرور کی تربیت میں انکے والد چوہدری محمد سرور نے اہم رول ادا کیا۔ چوہدری محمد سرور ضلع میرپور آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت تھے وہ چئیرمین ضلع کونسل بھی رہے اور وائس چیئرمین ضلع کونسل میرپور آزاد کشمیر بھی خدمات سرانجام دیں۔ یہ وہ دور تھا جب بھمبر ابھی ضلع نہیں بنا تھا اور میرپور ہی کا حصہ تھا۔
چوہدری ظہور سرور نے اپنے والد محترم چوہدری محمد سرور سے ہی سیاسی و سماجی تربیت حاصل کی۔ چوہدری ظہور سرور کو بچپن ہی سے عوام کی خدمت کرنے کا شوق تھا وہ آزاد کشمیر کے آنے والے الیکشن میں اہم کردار ادا کرینگے اور اس کے لئے انھوں نے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔
چوہدری ظہور سرور نے عملی طور پر سیاست کا آغاز پیپلزپارٹی سے کیا۔ وہ تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور آزاد کشمیر کے 10 سال تک بلامقابلہ صدر منتخب ہوتے رہے۔
چوہدری ظہور سرور نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈڈیال میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی بنیاد ڈالی۔ اس دوران انکے ساتھیوں میں شفیق رٹوی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اکرام ھاشمی، چوہدری غلام ربانی، پروفیسر محمد بشیر چوہدری اور چوہدری عارف شامل تھے۔
ضلع میرپور آزاد کشمیر کے بزرگ راہنما محمد حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری ظہور سرور بڑے وضع دار سیاسی راہنما اور سماجی شخصیت ہیں۔ انکے اعلٰی کردار کے مخالفین بھی قائل ہیں۔ انھوں نے کبھی اقتدار کی پرواہ نہیں کی۔ وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کو ہی اپنی ذندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔
چوہدری ظہور سرور کے چار بھائی ہیں اور تمام بھائی انتہائی ملنسار، مہمان نواز، دکھی انسانیت کی خدمت، عوامی اور فلاحی کاموں کا شوق رکھنے والے، یاروں کے یار، اپنے علاقے اور عوام کی خدمت جاری رکھنے والے انسان ہیں انکا کہنا ہے کہ انھیں یہ خصوصیات انکے والد محترم چوہدری محمد سرور سے ورثے میں ملی ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے تحصیل ڈڈیال میں سکول بنوائے۔ مساجد اور مدارس بنوائے واٹر سپلائی کا انتظام کیا۔ لوگ ان کی عوامی خدمت کے جذبے کے معترف ہیں۔
تحصیل ڈڈیال کی ایک بڑی آبادی برطانیہ کے شہر برمنگھم میں آباد ہے۔ چوہدری ظہور سرور ڈڈیال اور برمنگھم کے عوام کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔
برمنگھم میں انھوں نے بے پناہ سیاسی، سماجی خدمات سرانجام دیں ہیں۔
کشمیر کے حوالے سے چوہدری ظہور سرور نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہیں بائیس جماعتی آل کشمیر کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل ہے۔
انھیں کشمیر کے حوالے سے اٹھارہ جماعتی گول میز کانفرنس منعقد کروانے کا شرف بھی حاصل ہے۔
چوہدری ظہور سرور اور انکے اور تمام بھائی انتہائی ملنسار، مہمان نواز، دکھی انسانیت کی خدمت، عوامی اور فلاحی کاموں کا شوق رکھنے والے، یاروں کے یار، اپنے علاقے اور عوام کی خدمت جاری رکھنے والے انسان ہیں انکا کہنا ہے کہ انھیں یہ خصوصیات انکے والد محترم چوہدری محمد سرور سے ورثے میں ملی ہیں۔