چوھدری غالب رضا کا تعلق ضلع میرپور کے مشہور گاوں پوٹھی سے ہے۔
آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاوں سے حاصل کی اور میٹرک کا امتحان آزاد کشمیر کے تعلیمی بورڈ سے پاس کیا جبکہ گریجویشن آزاد کشمیر یونیورسٹی سے مکمل کی۔
قانون کی ڈگری پنجاب لاء کالج سے امتیازی نمبروں میں مکمل کی۔ قانون کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد میرپور میں عملی طور پر وکالت شروع۔ اس دوران خدمت خلق کے جذبے کے تحت بہت سے ایسے لوگوں کے کیس بغیر فیس کے لڑے جو فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔
میرپور آزاد کشمیر میں وکالت کے پیشے سے منسلک
ہو چکے تھے۔ اسی دوران انھوں نے برطانیہ میں آباد ہونے کا فیصلہ کیا۔اور ۱۹۹۶ میں برطانیہ میں آ کر آباد ہو گئے۔ برطانیہ آمد کے بعد بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ لیڈز یونیورسٹی سے ٹیچنگ کی ڈگری حاصل کرنے بعد محکمہ ایجوکیشن میں باقاعدہ ملازمت اختیار کر لی۔وہ برطانیہ میں ریاضی، اردو اور دیگر تعلیم دے رہے ہیں۔ ان کے شاگردوں میں ہزاروں طالب علم اعلٰی عہدوں تک پہنچے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ برطانیہ میں پاکستانی بچے اعلٰی تعلیم حاصل کریں۔
چوھدری غالب رضا زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتے تھے۔
کالج کے زمانے میں مختلف سیاسی معاملات میں پیش پیش رہے۔سیاست میں اپنے علاقے کی مشہور شخصیات چوھدری نور حسین اور چوھدری خادم حسین کے قریبی ساتھیوں میں شمار کے جاتے تھے۔
میر آزاد کشمیر میں وکالت کے دوران مسلسل تین سال تک ینگ لائیرز ایسوسی ایشن کے صدر رہے۔
برطانیہ آنے کے بعد بھی سیاست جاری رکھی اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ ملکر پیپلز یوتھ برطانیہ کی بنیاد رکھی۔ چوھدری غالب رضا پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ وہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میں پورے یورپ کے چیف آرگنائزر بھی رہے۔
بیرسٹر سلطان محمود کی فیملی سے قریبی تعلق کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہو کر سیاسی کردار ادا کرنا شروع کیا۔
چوھدر غالب رضا بچپن ہی سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پیش پیش رہتے تھے۔
ان کا حلقہ احباب پاکستان، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ وہ پاکستان میں اپنے غریب رشتہ داروں، محلہ داروں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی مختلف چیریٹیز کے ساتھ رضاکارانہ کام سرانجام دیتے رہتے ہیں۔