لاہور: پی ایس ایل سیون کا دوسرا ایلیمینٹر آج کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان پر ایک اور تاریخ ساز مقابلہ، پی ایس ایل سیون میں پھر آر یا پار کا میچ درپیش ہے۔ دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ زندہ دلان کے شہر میں وہی شام ساڑھے سات بجے بگل بجے گا، زور کے جوڑ کا میدان سجے گا۔کھلاڑی پرعزم تو مداح بھی پرجوش ہیں، چھکے چوکوں کی برسات اور وکٹوں کی بات ہو گی۔ غلطی کی گنجائش نہیں، ’’جو جیتا وہ سکندر‘‘ کے مصداق فاتح ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ مل جائے گا، ہارنے والی ٹیم کو گھر جانا پڑے گا۔ دونوں ٹیموں نے ٹائٹل مقابلے تک رسائی پر نظریں جما لیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری