کوالالمپور: ملائشیا نے پی آئی اے کے روکے گئے بوئنگ 777 طیارے کو واپسی کی اجازت دے دی جس کے بعد طیارہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ طیارہ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا، بوئنگ 777 کو 2 دن پہلے پی آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا، کلیئرنس ملنے پر پی آئی اے عملہ جہاز واپس لانے کیلئے اسی روز ملائشیا پہنچ گیا تھا۔ملائشین حکام نے طیارے کو 2ہفتے قبل لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کے سبب ضبط کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لیز کی رقم تقریبا 14 ملین ڈالر ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے یہ ردعمل سامنے آیا تھا کہ معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے،طیارے کو قبضے میں لینا ناقابل قبول اقدام ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- سیاسی صورتحال: مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
- سیاسی پینک ختم ہونے کے بعد عوام کو خوشخبریاں مل رہی ہیں: مریم اورنگزیب
- سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کا پارلیمانی ریکارڈ حاصل کرلیا
- روپے کی قدر میں بہتری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی
- کیا آئین شہریوں کی کالز ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ عدالت نے جواب طلب کرلیا