لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، آئرلینڈ کا نیدرزلینڈ سے آمنا سامنا ہو گا جبکہ سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی کے ساتویں ٹی 20 ورلڈکپ کے آج دوسرے روز بھی دو میچ شیڈول ہیں۔ آئرلینڈ اور نیدرزلینڈ کی ٹیمیں دن تین بجے مدمقابل ہوں گی، گروپ اے کی دونوں ٹیمیں ابوظہبی اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گی۔
ایونٹ کا چوتھا میچ بھی اسی گراؤنڈ پر ہو گا، گروپ اے ہی کی ٹیمیں سری لنکا اور نمیبیا میں جوڑ پڑے گا۔ سپر میگا ایونٹ کا چوتھا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔
دوہزار چودہ کے ٹی 20 ورلڈ چیمپئن سری لنکن کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنسز بلکہ جیت پر نظریں جما لی ہیں۔چاروں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلیں، سپر بارہ یعنی مین راؤنڈ میں رسائی پر نظریں جما لیں۔
Load/Hide Comments