وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، الیکشن بارے فیصلہ متوقع

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر غور کیا جا رہا ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر نوید قمر سمیت متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی نے مشترکہ مفادات کونسل میں نئی ڈیجیٹل مردم پر بریفنگ دی اور ڈیجیٹل مردم شماری و خانہ شماری کے نتائج پیش کئے، اگر نتائج کو منظور کر لیا گیا تو پھر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
نئی مردم شماری کی منظوری کی صورت میں عام انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں