اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے اپنی اکثریت ثابت کر دی جس کے بعد عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مستعفی ہو گئے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دھمکی آمیز مراسلہ قومی اسمبلی میں دکھاتے ہوئے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے جس کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے، دھمکی آمیز مراسلہ میرے پاس ہے کو دیکھنا چاہیے تو دیکھ سکتا ہے، ریاست پاکستان کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، آج شائد آخری اجلاس ہے جس کو میں چیئر کررہا ہوں۔ ہمیں خود مختاری کے لیے کھڑا ہونے ہو گا، میں آئین پاکستان کا حلف پابند ہوں۔ اسد قیصر کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد سپیکر کی سیٹ پینل آف چیئر ایاز صادق نے سنبھالی۔ جنہوں نے سپیکر شپ سنبھالی اور ووٹنگ کروائی۔ لیگی نائب ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ووٹنگ کے حق میں 174 ووٹ پڑے۔
Load/Hide Comments