اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک ایران تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے ایران کا صدارتی الیکشن جیتنے پر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پناہ گزینوں کی آمد پاکستان اور ایران دونوں کے لئے سنگین خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعات کے حل پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب ایرانی صدر نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دوروں کی دعوت بھی دی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟