نجی ایئر لائینز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی: نجی ایئر لائینز کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ذرائع کے مطابق جہاز جیسے ٹیک آف کرنے لگا اچانک خرابی ہوگئی۔ تاہم ایئر بلیو کی پرواز کے کپتان نے مہارت سے جہاز کو کنٹرول کر لیا، کپتان طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا۔تیز جھٹکوں سے جہاز میں سوار 150 سے زائد مسافر خوف کا شکار ہو گئے۔ جہاز میں خرابی کے باعث 3 بجے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز روانہ نہ ہوسکی مسافروں کو جہاز سے اتار کر کراچی ایئرپورٹ کے لائونج میں بٹھا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں