کراچی: پاکستانی اداکار احمد رضا نے کہا ہے کہ رضا میر، میرے نام کے ساتھ منسلک ہے اور اس پر مجھے فخر ہے لیکن اس نام کے سہارے انڈسٹری میں نہیں آیا بلکہ خود کو ثابت کیا ہے اور خوب محنت کے بعد میرٹ پر اب تک کا سارا کام حاصل کیا ہے، اس سلسلے میں نہ تو بابا کا نام استعمال کیا اور نہ ہی انہوں نے رولز حاصل کرنے میں میری کوئی مدد کی ہے۔
اداکار احد رضا میر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بل بوتے پر آڈیشنز دئیے اور صلاحیتوں کی بنیاد پر سلیکٹ ہوا۔ٹھیک ہے کہ رضا میر، میرے نام کے ساتھ جڑا ہے اور اس سے کچھ نہ کچھ فائدے بھی ملتے ہیں لیکن نقصان یہ ہے کہ میرا موازنہ بابا سے کیا جاتا ہے جو مناسب نہیں۔ان کا کہناتھاکہ شوبز میں یہ اہم نہیں ہوتا کہ آپ سٹار کے بیٹے ہیں یا نہیں بلکہ اہمیت اس بات کی ہوتی ہے کہ آپ صحیح وقت پر صحیح جگہ پہنچ جائیں، سو اس حوالے سے خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ بالکل مناسب وقت پر شوبز جوائن کیا۔
Load/Hide Comments