لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی۔
منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت پر ہیں، شہباز شریف کا ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔
جج سپیشل کورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت اپنے حکم پر کیسے نظر ثانی کر سکتی ہے۔ جس پر وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ اعلی عدالتوں کی دو نظیریں پیش کی ہیں جس کے مطابق عدالت کے پاس اختیار ہے۔
Load/Hide Comments