کوئٹہ: بلوچستان کے ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔قریبی عزیز نادر چھلگری کا کہنا ہے کہ ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بہاولپور کے قریب کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئے، وہ نیب، بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عبد الحئی بلوچ کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا