مریم نواز کی لندن میں والد سے ملاقات، گلے لگ کر آبدیدہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئی ہیں، انہوں نے اپنے والد، بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد سے کئی سال بعد ملاقات کی تو آنسو چھلک پڑے۔
مریم نواز ایئرپورٹ پہنچیں تو ان کے بھائی حسین نواز اور ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود تھی، انہیں ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ لایا گیا جہاں انہوں نے استقبال کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کارکنوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ایون فیلڈ فلیٹس میں اپنے والد کی رہائش گاہ پہنچیں، مریم نواز نے نواز شریف، حسن نواز اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی، والد سے گلے ملیں تو آبدیدہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پیر کے روز پاسپورٹ واپس ملا تھا جبکہ وہ منگل کی صبح لاہور سے دوحہ روانہ ہوئیں، جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ لندن پہنچی ہیں، امکان ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ تک لندن میں مقیم رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں