اسلام آباد : اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کے جنسی ویڈیو اور بلیک میلنگ کیس میں ملوث پانچ ملزمان کو عمر قید جبکہ دو کو بری کردیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سکینڈل کا فیصلہ سنایا، فیصلے کے تحت مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا جبکہ شریک ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا گیا۔
عثمان مرزا کیس کا سپیڈی ٹرائل ساڑھے پانچ ماہ میں مکمل ہوا، 28 ستمبر 2021 کو مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی، چھ جولائی2021 کو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیس شروع ہوا۔