بیروت:لبنان میں تیرہ ماہ طویل انتظار کے بعد بالآخر حکومت بن گئی، لبنانی ارب پتی نجیب میقاتی نے بطور وزیر اعظم کابینہ تشکیل دے دی۔بیروت میں صدر میشال عون نے نجیب میقاتی سے ملاقات کے بعد نئی کابینہ کی دستاویز پر دستخط کردیئے۔ سابق وزیر اعظم سعد حریری کے استعفی کے بعد حکومت سازی کی کئی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔نجیب میقاتی اس سے قبل 2005 میں اور پھر 2011 سے 2014 تک لبنان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔فوربز میگزین کے مطابق نجیب میقاتی لبنان کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت دو ارب ڈالر سے زائد ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد