پشاور:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسمبلی سے غیر اسلامی قوانین منظور کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ، اسلامی تہذیب کو ختم کر کے مغربی تہذیب مسلط کرنے کے لیے فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ گھریلو تشدد کابل اورکم عمری میں اسلام قبول کرنے پر پابندی کے اقدامات قبول نہیں ۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف)اور پی ڈٰی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ قریبی دوست ہمسایہ ممالک کو ناراض کردیا ، حکومت نے ہزاروں گھروں کے چولہے بجا دیئے اورملازمین نوکریوں سے فارغ کردیے گئے ہیں جبکہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا سلیکٹیڈ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیاہے ، حکومت کے خلاف جو کچھ ماضی میں کہا تھا لفظ بہ لفظ صحیح ثابت ہورہا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معاہدے کی روشنی میں سب سے پہلے امریکہ کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنا چاہیے جبکہ حکمرانوں نے پاکستان کی عزت اور وقار خاک میں ملا دی ہے اورافغانستان کے بارے میں پاکستان کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار
- الیکشن پر متفقہ فیصلہ کرینگے، ملک کو نئی پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے: فضل الرحمان
- جہانگر ترین نے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا