اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبرآگئی اوربجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہونے والا اضافہ اکتوبر کے بلوں میں ادا کرنا ہوگا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بجلی صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،بجلی صارفین کو اضافی رقم اکتوبر کے بجلی بلوں میں ادا کرناہوگی جبکہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور کے الیکڑک صارفین پر نیپرا فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری