عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے: شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ حکمران ”سستے ترین“ جبکہ عوام ”مہنگے ترین“ پاکستان میں رہتے ہیں، قوم اور پاکستان کو بندگلی میں پہنچا کر 2022 میں پی ٹی آئی نئے یوٹرن لے گی، عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے۔ سٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اورمنی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے۔ سفاکی اور بے حسی کی انتہاء ہے کہ کہاجارہا ہے کہ غریب عوام پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا۔حکومت خود مہنگائی کا عذاب نازل کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ قوم مہنگائی کس وجہ سے ہے ، سمجھ نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے، یہی اصل وجہ ہے۔ منی بجٹ سے معاشی گاڑی کا انجن جام کردیا ہے، بے روزگاری اورمہنگائی کے ذمہ دار عمران نیازی اینڈ کمپنی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں