شیخوپورہ: شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ پر سادھوکی کے قریب مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 کمسن بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مریدکے اور لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔سیالکوٹ سے صادق آباد جانے والی مسافر بس شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ پر سادھوکی کے قریب تیزرفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے 2 بچوں سمیت اور ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو1122 نے فوری امدادی کاروائی کرتے ہوئے بس کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالا اور تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال مریدکے اور میوہسپتال لاہور منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بجق ہونے والوں میں 1 سالہ زبیر، 3 سالہ عمیر، ایک خاتون صائمہ صدیق اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق دنیاپور سے ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟