سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈرگرفتار

لاہور : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کررہا تھا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کررہا تھا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ، تفتیش میں اہم انکشافات اور لیڈز متوقع ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں