سٹاک مارکیٹ 2 سال کی بلند ترین سطح پر، 100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ٹریڈنگ کے دوران 1028 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 48 ہزار 104 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی ڈالر
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے فروخت ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں