لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ایک کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے میں گرفتار کیا، محمد خان بھٹی کو غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔اینٹی کرپشن کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں سڑک کی تعمیر میں من پسند افراد کو ٹھیکہ دینے کے کیس میں محمد خان بھٹی کو حراست میں لیا گیا، ان پر سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے اور مارکیٹ سے زیادہ قیمت پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری