دیربالامیں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 9 افراد جاں بحق، 13 زخمی

لاہور: دیر بالا میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔
افسوس ناک حادثہ پاتراک کے مقام پر پیش آیا جہاں مردان سے دیر بالا جانے والی مسافرکوچ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جبکہ دو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کے سبب کوچ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں