دوحہ: دوحہ میں ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات پر امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کسی بھی طرح طالبان کو تسلیم کرنے کی پیشکش نہیں کی تھی۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا پر طالبان کے ساتھ پیشہ ورانہ مذاکرات کیے ہیں۔ مذاکرات میں کسی بھی طرح طالبان کو تسلیم کرنے کی پیشکش نہیں تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات دو ٹوک اور پیشہ ورانہ تھے، انہیں الفاظ پر نہیں اعمال کی بنیاد پر پرکھا جائے گا، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے سکیورٹی اور دہشت گردی کے خدشات پر بات چیت کی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟