ابوظہبی: دبئی میں پولیس نے ایک بھکاری کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے 10 ہزار 890 ڈالر کی بھاری رقم برآمد ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بھکاریوں کا ٹولہ دبئی میں سرگرم ہو جاتا ہے اور عوامی مقامات پر لوگوں کو تنگ کرتا ہے۔ انسداد بھکاری مہم کے دوران پولیس نے ایک بہروپیے کو حراست میں لیا جو شہریوں کو دھوکہ دے کر ہمدردی سمیٹتا اور بھیک لیتا تھا۔بھکاری کے قبضے سے ڈالرز، درہم اور دیگر کرنسیاں برآمد ہوئیں جن کی مجموعی مالیت 10 ہزار 890 ڈالر بنتی ہے، بھکاری غیر ملکی شہری ہے جسے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ پولیس نے بھکاری اور اس سے برآمد ہونے والی رقم کی تصویر شائع کی ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا امکان
- ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
- آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
- تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی خوشحالی کا آغاز کرے گا: وزیراعظم
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟