حافظ محمد آزاد کا آبائی تعلق آزادکشمیر کے ضلع میرپور کے گاؤں پلاک سے ہے۔
وہ سن 2000ء سے برطانیہ میں الحرا اسلامی مرکز میں بحیثیت امام مسجد اور ناظم کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سماجی اور مذہبی خدمات کے ساتھ ساتھ کشمیر کاز کے لئے برطانیہ میں سرگرم ہیں۔ گزشتہ دو سال سے جنرل سیکرٹری تحریک کشمیر برطانیہ فرائض سرانجام دے رہا ہیں۔ کیمونٹی کی نظر میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
حافظ محمد آزاد نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بشارت شہید ہائی سکول پلاک ضلع میرپور سے حاصل کی۔ انھوں نے میٹرک کا امتحان بورڈ سے امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔
حافظ محمد آزاد بچپن سے ہی بہت ذہین تھے انھوں نے ہر کلاس میں اعلٰی پوزیشن حاصل کی۔
حافظ محمد آزاد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے آل کشمیر قرات کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جامعہ رضویہ چکسواری سے قرآن پاک حفظ کیا۔ گورنمنٹ کالج چکسواری سے ایف اے اور گریجویشن پنجاب یونیورسٹی لاہور سے مکمل کی۔ ادارہ منہاج القرآن برطانیہ سے درس قرآن مکمل کیا۔
حافظ محمد آزاد برطانیہ کی سیاست میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
حافظ محمد آزاد نے اپنی مسجد کو عبادت کے ساتھ ساتھ
حقیقی معنوں میں کمیونٹی مرکز بنا کر نہ صرف بریڈفورڈ بلکہ پورے برطانیہ میں مثال قائم کی ہے۔
حافظ محمد آزاد نے کھیل کے میدان میں بھی لوہا منوایا ہے۔وہ فٹ بال ،بیڈ منٹن اور کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔انھوں نے پندرہ سال تک گرلنگٹن کی کپتانی کی۔ لیگ سمیت بہت سے ٹائٹل اپنے نام کئے۔ جو کہ گزشتہ چار سال سے ساوتھ ایشیا کی برطانیہ میں سب سے بڑی کرکٹ لیگ ہے۔

وہ برطانیہ میں قائداعظم سنڈے کرکٹ لیگ کے ایگزیکٹو ممبر اور کمیونٹی اینگینج منٹ آفیسر کے طور پر اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔
حافظ محمد آزاد مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیت کے علاوہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔
وہ برطانیہ میں گاڑیوں کے سپئر پارٹس کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
اپنے کاروبار میں بچت سے ہمیشہ اللہ تعالٰی کی راہ میں ضرور خرچ کرتے ہیں۔ اپنی آمدنی سے پاکستان کے غرباء کے لئے بھی حصہ رکھتے ہیں۔
اسلامک مشن برطانیہ سمیت دیگر چیریٹیز کے ساتھ رضاکارانہ کام کرتے ہیں۔انھوں نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے۔