واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق دور میں نظرانداز کیے گئے مسئلہ فسلطین پر نظریں جما لیں، تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور دوریاستی حل پرزور دیا ہے۔امریکی حکام نے فلسطینی قیادت سے براہ راست تعلقات کی بحالی کیلئے کمر کس لی ہے، جوبائیڈن کی قومی سلامتی ٹیم نے منقطع تعلقات کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں جن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں پس پشت ڈال دیا گیا تھا۔جوبائیڈن انتظامیہ نے واضح طور پرتنازع کے دو ریاستی حل پرزور دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وفد نے اس سلسلہ میں ناروے کے زیرانتظام ایک کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی ہے جو اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کیلئے کوشاں ہے، دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے امریکی کاوشوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا