لاہور: اداکارہ ثنا جاوید کے نامناسب رویئے سے متعلق سوشل میڈیا پر انہیں بدتمیز کہا جانے لگا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ماڈل فریحہ شیخ کی جانب سے ثنا جاوید کیخلاف اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل نوٹ لکھا گیا جس کے بعد ثنا کے منفی رویئے کے خلاف پوسٹوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ماڈل فریحہ شیخ کے مطابق وہ محسوس کر رہی ہیں وہ اکیلی ثنا جاوید کے خراب رویئے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ ان جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔دوسری جانب میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کیا کہ ثنا جاوید نے انہیں نکاح میک اپ کے ٹرائل کیلئے اپنے گھر بلایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں میک اپ ہی کرنا نہیں آتا۔ ثنا جاوید نے انہیں 4 گھنٹوں تک باتھ روم بھی استعمال نہیں کرنے دیا۔ اس سے قبل ماڈل منال سلیم نے انسٹا گرام پر لکھا تھا کہ ثنا جاوید نے انہیں ان کے منہ پر دو ٹکے کی ماڈل کہا تھا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری