ترکی نے بحری جہاز ’’ملجم کلاس‘‘ پاکستان کے سپرد کردیا

استنبول: ترکی نے بحری جہاز ملجم کلاس پاکستان کے سپرد کر دیا ہے۔ یہ جہاز جدید ترین سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ پاک بحریہ کی دفاعی اور حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جدید کارویٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا جبکہ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام پاکستانیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ملجم کلاس جہاز زیر آب، سطح آب اور فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم اور جدید جنگی نظام سے لیس ہوں گے۔ یہ کارویٹس پاک بحریہ کی دفاعی اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے۔

ملجم کلاس جہاز پاک بحریہ کی کائی نیٹک صلاحیتوں میں بھی اضافہ کریں گے۔ بحر ہند میں امن واستحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ پاک بحریہ کے لیے 4 ملجم کلاس جہازوں کی تیاری کا معاہدہ 2018ء میں طے پایا تھا جس کے تحت دو جہاز ترکی جبکہ دو جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں