اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ 2 ماہ سے لگے تھے میچ تو ہونا ہی تھا، اب کٹی، کٹا نکل جائے گا، میرا یقین ہے انشااللہ یہ میچ عمران خان جیتیں گے۔اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 172 ارکان اپوزیشن نے لانے ہیں، اسپیکر 14 دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں، وزیراعظم سے آج ملاقات ہوئی اور وہ پراعتماد ہیں،عمران خان نے کارڈ چھاتی سے لگائے ہیں، مقابلے کا بغل بج گیا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرے حساب سے 22 یا 23 مارچ کو اجلاس بلایا جائے گا، اس دن او آئی سی کا اجلاس ہوگا، ساری دنیا کے وزرائے خارجہ 23 مارچ کو اسلام آباد آئیں گے تو اسلام آباد میں تماشا لگا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریکوزیشن کے 14دن بعد اجلاس بلایا جاتا ہے، اسپیکراجلاس بلاسکتے ہیں جبکہ صدر مملکت اجلاس بلانے کے پابند نہیں ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری