لندن: برطانوی عدالت نے پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے امریکا کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔پاکستانی بزنس مین عارف نقوی پر امریکا میں جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ہیں۔ عارف نقوی کے وکلا نے فیصلے کیخلاف لندن ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے عارف نقوی کی حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستانی بزنس مین عارف نقوی پر منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ ان پر کم وبیش 16 الزامات عائد کئے گئے ہیں یاد رہے کہ 2019ء میں یو اے ای کی فرم ابراج کیپیٹل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو عارف نقوی کو سرمایہ کاروں سے فراڈ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کو امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب سرفہرست
- عمرہ زائرین بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب
- ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی شروع
- آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے: شاہ محمود
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا