سڈںی: آسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بابراعظم کو موجودہ دورکا سب سے بڑا کھلاڑی قرار دے دیا۔آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں بابراعظم کا کوئی جوڑ نہیں، کبھی کبھی آپ کچھ بھی کرلیں بابر اعظم کو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بابر کے پاس آپ کے تمام حربوں کا توڑ ہوتا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر لبوشین نے کہا کہ بابراعظم کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بڑا کھلاڑی ہے جبکہ میکسویل نے کہا کہ بابراعظم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آئے ہیں۔دوسری جانب سٹیو سمتھ اور نیتھن لائن نے جوروٹ کو بڑا پلیئر قراردیا جبکہ مارنس لبوشین اور سمتھ بھارتی کرکٹرکوہلی کی پرفارمنس سے بھی متاثر ہوئے۔سٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے بے شمار رنز بنائے وہ ایک لاجواب کھلاڑی ہے۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کراچی کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست
- ممکنہ گرفتاری کا خدشہ: بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
- اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
- گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید
- پرویز الہٰی کی گرفتاری کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری