لزبن (ضیاء سید سے) انڈین وزیراعظم کے پرتگال میں یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔تفضیلات کے مطابق یورپی یونین کے سربراہان کا رواں سال اہم اجلاس 7 مئی کو پرتگال کے شہر پورٹو میں منعقد ہو گا جس کی میزبانی یورپی یونین کی صدارت پر فائز پرتگال کر رہا ہے اور پرتگال نے یورپی سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے اس سلسلہ میں پرتگال میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے باقاعدہ احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے رابطہ کمیٹی میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی (پی او سی گلوبل) پرتگال کے صدر غضنفر جاوید ۔ پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے سرپرست راجہ زاہد اقبال ۔صدر شیخ عمر ۔نائب صدر راجہ جاوید ۔ کرسچن کمیونٹی کے ذیشان جوئل ۔ سہیل گل۔ سرفراز فرانسس ۔ بزنس کمیونٹی کے محمد ذکی۔ملک شاہد ۔ذوالفقار علی۔ ظفیر بھٹی ایڈووکیٹ ۔ میاں رخسار ۔ پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر ضیاء سید ۔ جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس۔ حماد سید اور کشمیری کمیونٹی کے راجہ عاطف اور عمران نوری و دیگر شامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی 7 مئی کو بھارتی وزیراعظم کے متوقع دورہ پرتگال کے موقع پر جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لائحہ عمل مرتب کرئے گئی اور پرامن احتجاج کے لیے عوام سے رابطہ مہم کا آغاز اپریل میں کرئے گی
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- کیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے چاکلیٹ اہم کردار اداکرسکتی ہے ؟
- ورجینیا کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- روپیہ تنزلی کا شکار، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی اڑان برقرار
- الیکشن پر متفقہ فیصلہ کرینگے، ملک کو نئی پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے: فضل الرحمان
- جہانگر ترین نے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا