اسلام آباد:انتخابی اصلاحات سمیت اہم قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ حتمی فیصلہ کل مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو بلائے جانے کا امکان ہے،مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی ہو گی جبکہ ای وی ایم ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی قانون سازی ہونی ہے ۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کے حوالے سے کل مشاورتی اجلاس ہوگا اوراجلاس کے بارے میں کل فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اوراتحادی جماعتوں کے وفد کی کل اہم ملاقات ہو گی، اتحادی جماعتوں کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ حکومتی وفد اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرے گا۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
اشتہار
تازہ ترین
- ترکیہ: صدر اردوان کی جیت کے بعد حامیوں کا جشن، ہزاروں سڑکوں پر نکل آئے
- کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے: رجب طیب اردوان
- بھارت: ریاست منی پور میں نسلی فسادات، فورسز سے لڑائی میں 40 باغی ہلاک
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کی درخواست پر اعتراض عائد