کیلی فورنیا: امریکا میں مبینہ طور پر انسانی سمگلنگ میں ملوث کشتی سمندر میں الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریاست کیلی فورنیا کے ساحل پر پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونےوالوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق کشتی کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکا میں داخل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ، کشتی میں سوار تارکین وطن کی شہریت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
امریکی میری ٹائم بارڈر سکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Load/Hide Comments